• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مستونگ‘ بی این پی کا دھرنا تیسرے روز بھی جاری‘ اختر مینگل و دیگر شریک

کوئٹہ (ایجنسیاں)بلوچستان نیشنل پارٹی کا مستونگ میں دھرناتیسرے روزبھی جاری‘سردار اخترمینگل ودیگرشریک ‘صوبائی حکومت کے وفد نے بی این پی رہنمائوں سے ملاقات اوربات چیت کی ‘ ادھرسردار اختر مینگل نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ گرفتار بلوچ خواتین کی رہائی تک پارٹی کا دھرنا جاری رہے گا۔ تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کا دھرنا لک پاس کے مقام پر تیسرے روز بھی جاری رہا‘ لانگ مارچ اور دھرنے کے شرکاء کوئٹہ داخلے کی اجازت نہیں دی گئی‘علاقہ آمدو رفت کے لئے بند ہونے سے صوبے کے 12اضلاع کے مکینوں کو آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے جس کی وجہ سے مستونگ، قلات، سوراب، خضدار، حب، لسبیلہ، نوشکی، خاران، دالبندین، نوکنڈی، واشک سمیت دیگر علاقوں کو عید الفطر کے موقع پر آنے جانے میں شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے ۔دریں اثناءحکومتی وفدسے مذاکرات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اختر مینگل کاکہنا تھاکہ حکومتی وفد نے ہم سے تعاون اور راستہ تلاش کرنے کے بارے میں بات کی، ہم نے ان سے کہا کہ وہ کوئی راستہ تلاش کریں اور ہمیں کوئٹہ جانے دیں۔اختر مینگل نے کہا کہ ہم نے حکومت کو بتایا کہ ہمارا واحد مطالبہ خواتین کو رہا کرنا ہے، ہم نے ان سے کہا کہ ہم اپنی خواتین کی رہائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کوئٹہ کی طرف مارچ کریں گے۔

اہم خبریں سے مزید