• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایران امریکا مذاکرات کا تیسرا دور ختم، مذاکرات مثبت اور تعمیری قرار

کراچی (نیوز ڈیسک)عمان کی دارالحکومت مسقط میں ایران اور امریکا کے درمیان بالواسطہ مذاکرات کا تیسرا دور ختم ہوگیا۔ مذاکرات میں عمانی وزیر خارجہ بدر البوسیدی نے ثالث کا کردار ادا کرتے ہوئے دونوں فریقین کے درمیان پیغامات کا تبادلہ کیا جبکہ مذاکرات کا اگلا دور اگلے ہفتے مسقط میں ہی منعقد ہوگا۔مذاکرات میں ایرانی وفد کی قیادت وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کی جبکہ امریکی وفد کی سربراہی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی اسٹیو وٹکوف نے کی۔ایرانی میڈیا کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے مذاکرات کو “مثبت اور تعمیری” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ بات چیت جوہری مسائل اور امریکی پابندیوں کے خاتمے تک محدود ہے۔
اہم خبریں سے مزید