• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاک لائیو 2025 کانفرنس، کراچی کے تین ماہرین امراضِ قلب کی کامیابی

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) کراچی کے تین نوجوان ماہرین امراضِ قلب نے پاک لائیو 2025 کانفرنس کے دوران "شارک ٹینک انٹروینشنل کارڈیالوجی" مقابلے میں شاندار کامیابی حاصل کرتے ہوئے تحقیقاتی گرانٹس اپنے نام کرلیں۔ پاکستان سوسائٹی آف انٹروینشنل کارڈیالوجی (PSIC) کے زیرِ اہتمام اسلام آباد میں منعقدہ کانفرنس گزشتہ روزکو اختتام پذیر ہوئی، جس میں پاکستان اور بیرونِ ملک سے بڑی تعداد میں ماہرین امراضِ قلب نے شرکت کی۔ آغا خان یونیورسٹی اسپتال کے ڈاکٹر جمشید علی نے پہلی پوزیشن حاصل کی اور تین لاکھ روپے کی تحقیقی گرانٹ جیتی۔ ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی سے ڈاکٹر مشعل زہرہ نے دوسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے دو لاکھ روپے جبکہ نیشنل انسٹیٹیوٹ آف کارڈیوویسکولر ڈیزیزز (NICVD) کراچی کی ڈاکٹر پونم بائی نے تیسری پوزیشن حاصل کر کے ایک لاکھ روپے کی گرانٹ حاصل کی۔
اہم خبریں سے مزید