ڈیرہ مرار جمالی (نامہ نگار ) سوئی کے علاقے میں اراضی کے تنازع پر فائرنگ سے لیویز اہلکار سمیت تین افراد ہلاک جبکہ دوافراد شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ لیویز کے مطابق سوئی کے علاقے لیویز تھانہ کی حددو میں جانی پیٹری کے مقام پر اراضی کے تنازع پر دو قبائل نے مورچہ بند ہوکر ایک دوسرے پر فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک ہی خاندان کے دو افراد سمیت تین افراد ہلاک ہو گئے جبکہ دو افراد شدید زخمی ہیں ، واقعہ کے بعد لیویز اور پولیس نے علاقے کی ناکہ بند ی کرکےدونوں قبائل سے مورچے خالی کراکر حالات پر مکمل کنٹرول کرلیا۔،لیویز کے مطابق ہلاک ہونے والا میں ایک لیویز اہلکار بھی شامل ہے۔ واقعہ کے بعد لیویز نے ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کردیں۔