سیالکوٹ(نمائندہ جنگ) دریائے چناب میں 34ہزار کیوسک پانی کی آمد میں کمی، ہیڈ مرالہ پر پانی کی آمد21ہزار331کیوسک جبکہ12ہزار 831 کیوسک پانی کا اخراج رہامقبوضہ جموں کشمیر سے آنے والے دریائے چناب میں ہیڈ مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد21ہزار331کیوسک جبکہ12ہزار 831کیوسک پانی کا اخراج ریکارڈ کیا گیا، یاد رہے کہ سندھ طاس معاہد ے کے تحت بھارت دریائے چناب میں روزانہ55ہزار کیوسک پانی چھوڑنے کا پابند ہے،ڈائریکٹر ائیر سیال عبد الغفور ملک ،میاں عمران اکبر اور حافظ جنید شاہد نے عالمی بنک سے سندھ طاس معاہدے پر مکمل عمل درآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔