• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ طاس معاہدہ، بھارت دریاؤں کا پانی نہیں روک سکتا، محمد علی درانی

لاہور(جنگ نیوز )سینئر سیاستدان اور سابق وفاقی وزیر محمد علی درانی نے کہا ہے کہ سندھ طاس معاہدے کو معطل کرنے کے بعد بھارت راوی، ستلج اور بیاس کا پانی نہیں روک سکتا۔ستلج، بیاس اور راوی کے خشک ہونے سے ان دریائوں کے گرد آباد انسان بیماریوں کا شکار ہو گئے سندھ طاس معاہدہ معطل کرنے کے بعد اب تینوں دریائوں کے پانی پر بھارت کا کوئی حق نہیں رہا ۔ معاہدے کی وجہ سے تینوں دریا ریت کے دریا بن گئے جو اقوام متحدہ کے واٹر کورسز کے عالمی کنونشن کیخلاف ورزی ہے ۔ ستلج، بیاس اور راوی کے خشک ہونے سے ان دریائوں کے گرد آباد انسان بیماریوں کا شکار ہو گئے ۔
اہم خبریں سے مزید