• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

انڈر گریجویٹس پروگرام میں فلسطینی طلبہ کیلئے اسکالرشپس کا اعلان

اسلام آباد (ساجد چوہدری )فلسطینی طلبہ کوسکالرشپس فراہم کرنے کیلئے کامسٹیک اور ایبٹ آباد یونیورسٹی آف سائنس و ٹیکنالوجی کے مابین مفاہمتی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں ، یونیورسٹی کی جانب سے انڈر گریجویٹ پروگراموں کیلئے 40 اسکالرشپس دی جائیں گی جن میں ڈاکٹر آف فزیو تھراپی، ڈاکٹر آف فارمیسی، بی ایس میڈیکل لیبارٹری ٹیکنالوجی ، بی ایس مائیکرو بایولوجی، بی ایس فوڈ سائنسز، بی ایس کمپیوٹر سائنس اور بی ایس سافٹ ویئر انجینئرنگ شامل ہیں،ایم او یو کامقصد فلسطینی طلبہ کو تعلیم کے زیور سے آراستہ کرنا ہے،دستخط کرنے کی تقریب کامسٹیک سیکرٹریٹ اسلام آباد میں ہوئی، وائس چانسلر ایبٹ آباد یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر ملک مجدد الرحمٰن ، کو آرڈی نیٹر جنرل کامسٹیک پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری سمیت کامسٹیک و ایبٹ آباد یونیورسٹی کے حکام موجود تھے، مفاہمت کی یاداشت کے تحت ایبٹ آباد یونیورسٹی کامسٹیک کے فیلوشپ پروگرام برائے فلسطین کے تحت فلسطینی طلبہ کو آن لائن اور آن کیمپس دونوں طریقوں سے اعلیٰ تعلیم کے مواقع فراہم کریگی، کمپیوٹر سائنس اور سافٹ ویئر انجینئرنگ میں فری لانسنگ پروگرام آن لائن بھی دستیاب ہونگے جہاں طلبہ کو ضروری ڈیجیٹل مہارتوں سے آراستہ کیاجائیگا، 2,000 زائد فلسطینی طلبہ کو تربیت بھی دے جائیگی۔
اہم خبریں سے مزید