• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بنگلہ دیش فضائیہ نے ملک بھر میں جنگی مشقیں شروع کردیں

اسلام آباد (صالح ظافر) ایک اور اہم علاقائی پیشرفت میں، بنگلہ دیش فضائیہ (بی اے ایف) نے ملک بھر میں جنگی مشقیں شروع کر دی ہیں۔ 

بی اے ایف کے سربراہ، ایئر چیف مارشل حسن محمود خان نے اتوار کے روز ایئر کمانڈ آپریشن سینٹر، ایئر ڈیفنس آپریشن سینٹر کے ساتھ ساتھ بی اے ایف بیس بشار، بی اے ایف بیس اے کے خاندکر، بی اے ایف بیس ظہور الحق اور بی اے ایف بیس بِرسرشتو مطیع الرحمٰن کا طوفانی دورہ کیا۔ 

بنگلہ دیش کے میڈیا نے رپورٹ کیا ہے کہ بنگلہ دیش فضائیہ کی سالانہ مشق ’’آکاش جیت 2025‘‘ کے تحت بی اے ایف کے پائلٹس جنگی طیاروں، ٹرانسپورٹ طیاروں اور ہیلی کاپٹروں کے ساتھ مختلف قسم کے مشن انجام دے رہے ہیں۔

اہم خبریں سے مزید