لاہور میں چڑیا گھر (زو) کا ٹکٹ 80 روپے سے بڑھا کر 300 روپے کردیا گیا۔
عیدالفطر پر بچوں کو تفریح کےلیے چڑیا گھر لانے والے شہری ٹکٹ قیمت میں بہت زیادہ اضافے سے پریشان ہوگئے۔
لاہور میں چڑیا گھر کی تفریح بھی غریب کی پہنچ سے دور کردی گئی، چھوٹی فیملی کو بھی سیر کےلیے ہزاروں روپے چاہئیں، داخلہ ٹکٹ کے ریٹ بھی آویزاں نہیں۔
شہریوں نے شکوہ کیا کہ چڑیا گھر ہم غریبوں کے بچوں کے لیے سستی تفریح تھی، اس کو بھی مہنگا کردیا گیا۔
شہریوں کا کہنا تھا کہ چڑیا گھر کے اندر بھی کھانے پینے کی اشیاء کی قیمتوں میں کئی گنا اضافہ کیا گیا ہے۔
شہریوں نے مزید کہا کہ بچوں کے ساتھ تفریح کیلئے چڑیا گھر آئے تھے، ٹکٹوں کی قیمت دیکھ کر واپس لوٹ رہے ہیں۔