بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا نے مرنے سے قبل 2025ء کے حوالے سے جو پیشگوئیاں کی تھیں ان میں سے کچھ تو رواں سال صرف 3 ماہ کے دوران ہی سچ ثابت ہوگئیں۔
صرف 2025ء ہی نہیں بلکہ گزشتہ برسوں کے دوران بابا وانگا کی بہت سی پیشگوئیاں سچ ثابت ہوئی ہیں جن میں نائین الیون کے حملے، شہزادی ڈیانا کی موت اور چین کے عروج جیسے بڑے واقعات کی درست پیش گوئیاں شامل ہیں۔
اُن کی 2025ء کے حوالے سے کی گئی پیشگوئیوں میں تباہ کن زلزلے بھی شامل تھے اور اس ہفتے میانمار میں آنے والے زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد 1,700 سے زیادہ ہو گئی ہے۔
اگرچہ بابا وانگا کی 2025ء کے لیے کی گئی تباہ کن زلزلوں کی پیشگوئی کی تصدیق کرنے کے لیے کوئی سرکاری ریکارڈ موجود نہیں ہے لیکن میانمار میں آنے والے زلزلے نے رواں سال کے لیے کی گئی ان کی دیگر پیشگوئیوں پر بحث چھیڑ دی ہے۔
اُنہوں نے تباہ کن زلزلوں کے علاوہ 2025ء میں انسانیت کا زوال شروع ہونے، یورپ میں جنگ اور عالمی اقتصادی تباہی کی پیشگوئی بھی کی تھی۔
2025ء: یورپ میں ایک بڑا تنازع براعظم کی آبادی کو بری طرح متاثر کرے گا۔
2028ء: انسان توانائی کے ممکنہ وسائل کی تلاش میں سیارہ زہرہ پر قدم رکھے گا۔
2033ء: پولر آئس کیپس پگھلنے سے عالمی سطح پر سطح سمندر میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
2076ء: کمیونزم نظام دنیا بھر میں متعدد ممالک میں پھیل جائے گا۔
2130ء: انسانیت ماورائے ارضی زندگی سے رابطہ قائم کرے گی۔
2170ء: وسیع پیمانے پر خشک سالی ہوگی اور زمین کے بڑے حصّوں کو بری طرح متاثر کرے گی۔
3005ء: انسانوں کی مریخ کی مخلوق کے ساتھ جنگ ہوگی۔
3797ء: انسان زمین چھوڑنے پر مجبور ہو جائیں گے کیونکہ یہ رہنے کے قابل نہیں رہے گی۔
5079ء: دنیا کا خاتمہ ہو جائے گا۔