• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت میں 22 سالہ جرمن سیاح لڑکی کو زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا

نئی دہلی (این این آئی) بھارتی شہر حیدرآباد میں 22 سالہ جرمن سیاح لڑکی کو مبینہ طور پر جنسی زیادتی کا نشانہ بنا دیا گیا،24سالہ شخص نے اسی کار میں نشانہ بنایا جو لڑکی نے کرائے پر حاصل کی تھی‘ ملزم گرفتار۔ پولیس کے مطابق جرمن سیاح کو ایک 24سالہ شخص نے اس کار میں جنسی زیادتی کا نشانہ بنایا جو اس نے کرائے پر حاصل کی تھی۔ پولیس کے مطابق جنسی زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا۔ یہ واقعہ پہاڑی شریف کے علاقے میں اُس وقت پیش آیا جب عید کے دن متاثرہ سیاح ملزم کی کار میں شہر کی سیر کیلئے گئی تھی۔ راچا کوندا پولیس کمشنر سدھیر بابو کے مطابق سیاح خاتون نے بتایا کہ وہ ایک اور شخص کے ساتھ 4مارچ کو حیدرآباد آئی تھیں جہاں انہوں نے اپنے ایک دوست سے ملنا تھا جو اٹلی میں انکے ساتھ زیرتعلیم رہ چکا تھا۔ سیاح خاتون اپنے جرمن دوست کے ساتھ میرٹھ میں عید کی تقریبات دیکھ رہی تھیں کہ ملزم کار لے آیا جس میں اسکے ساتھ چار پانچ بچے بھی سوار تھے۔

دنیا بھر سے سے مزید