• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جاپانی طلبہ کا کلاس روم میں رقص وائرل


جاپانی طلبہ کا کلاس روم میں APT پر رقص وائرل ہو گیا، ویڈیو نے 71 ملین ویوز حاصل کر لیے۔

جاپان کے کاوانوئے ہائی اسکول کے طلبہ کی ایک دلچسپ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ہے، جس میں وہ روز اور برونو مارس کے مقبول گانے APT پر رقص کرتے نظر آ رہے ہیں۔

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ جب استاد بلیک بورڈ پر لکھنے میں مصروف ہیں، تبھی طلبہ اچانک رقص کرنے لگتے ہیں۔

طلبہ کی ہم آہنگی اور بہترین تال میل نے دیکھنے والوں کو دنگ کر دیا، ان کے منظم اور پُرجوش انداز نے ناظرین کے دل جیت لیے۔

یہ ویڈیو انسٹاگرام پر 71 ملین ویوز حاصل کر چکی ہے اور مسلسل مقبولیت کے ریکارڈ توڑ رہی ہے۔

مداحوں نے طلبہ کی توانا حرکات اور بے مثال ہم آہنگی کو خوب سراہا اور تبصرے کیے کہ یہ رقص نا صرف دلکش بلکہ حیران کن بھی ہے۔

دلچسپ و عجیب سے مزید