غزہ میں اسرائیلی فضائی حملے میں 100 فلسطینی شہید ہو گئے۔
بین الاقوامی میڈیا کے مطابق فلسطینی میڈیکل اتھارٹی کے غزہ کے شمال میں واقع ایک اسکول میں پناہ لیے ہوئے کم از کم 100 فلسطینی اسرائیلی بمباری میں شہید ہوئے ہیں۔
اسکول کے ملبے سے 14 بچوں اور 5 خواتین کی لاشیں نکال لی گئی ہیں، حملے میں 70 لوگوں کے زخمی ہونے کی بھی اطلاعات ہیں۔
فلسطینی مزاحمتی تحریک حماس کے ترجمان الواحدی کا کہنا ہے کہ یہ اسکول حماس کی وزارتِ صحت چلا رہی تھی۔
انہوں نے بتایا ہے کہ اس حملے میں اسکول کے گرد و نواح میں مزید 30 افراد شہید ہوئے ہیں۔