• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لبنان: اسرائیلی حملے میں حماس رہنما بچوں سمیت شہید

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

لبنان میں اسرائیلی فضائی حملے میں حماس رہنما اپنے بچوں سمیت شہید ہو گئے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی افواج نے جنوبی لبنان کے شہر صیدا میں ایک رہائشی عمارت کو نشانہ بنایا۔

حملے میں  حماس رہنما حسن فرحات اپنی بیٹی اور بیٹے کے ہمراہ شہید ہو گئے۔

 واضح رہے کہ 27 نومبر 2024ء  لبنان اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے کے بعد حزب اللّٰہ کے ٹھکانوں پر اسرائیل فضائی حملے جاری ہیں۔

دوسری جانب اسرائیل کی جانب سے 18 فروری 2025ء تک جنوبی لبنان سے اپنا انخلاء  مکمل کرنا تھا جو ابھی تک مکمل نہیں ہوا ہے۔

لبنان کی وزارتِ صحت نے جنوبی لبنان میں اسرائیلی حملے میں عارضی مرکزِ صحت، 2 ایمبولینس اور 1 فائر بریگیڈ کو نشانہ بنانے کی مذمت کی ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید