• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دانش تیمور اور عائزہ خان کی فٹبال میچ کے دوران خوبصورت تصاویر وائرل

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان کی مقبول شوبز جوڑی دانش تیمور اور عائزہ خان کی یورپ میں فٹبال میچ کے دوران خوبصورت تصاویر وائرل ہوگئیں۔

دانش تیمور اور عائزہ خان ان دنوں یورپ میں چھٹیاں گزار رہے ہیں، جہاں سے وہ مداحوں کو مسلسل اپنی دلکش تصاویر سے محظوظ کر رہے ہیں۔

حال ہی میں اس جوڑی نے اسپین کے مشہور سانتیاگو برنابیو اسٹیڈیم میں ہونے والا فٹبال میچ دیکھا اور ریال میڈرڈ کو سپورٹ کیا۔

میچ کے دوران ریال میڈرڈ اور والنسیا کے درمیان دلچسپ مقابلہ دیکھنے کو ملا، تاہم عائزہ اور دانش کی پسندیدہ ٹیم ریال میڈرڈ کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ 

اس کے باوجود دونوں کے چہروں پر خوشی نمایاں تھی اور انہوں نے اس یادگار لمحے کو کیمرے کی آنکھ میں محفوظ کر لیا۔

عائزہ خان اور دانش تیمور نے اسٹیڈیم سے اپنی چند تصاویر سوشل میڈیا پر شیئر کیں جنہیں دیکھ کر مداحوں نے خوب پسند کیا، تصاویر میں دونوں اداکار نہایت اسٹائلش انداز میں نظر آئے۔

 عائزہ خان ہمیشہ کی طرح خوبصورت اور پُرکشش نظر آئیں، جبکہ دانش تیمور کا کیژوال لُک بھی مداحوں کو بھا گیا۔

یاد رہے کہ عائزہ اور دانش کی شادی 2014 میں ہوئی تھی اور ان کے دو بچے ہیں۔ دونوں اداکاروں نے پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری میں اپنی اداکاری سے منفرد مقام حاصل کیا ہے۔ عائزہ کو ان کی باوقار اداکاری اور حُسن کے باعث سراہا جاتا ہے، جبکہ دانش ایکشن اور منفی کرداروں میں مقبول ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید