بالی ووڈ کی معروف ہدایتکارہ فرح خان نے ایک ساؤتھ انڈین فیملی میں شادی کے بعد ثقافت میں فرق کی وجہ سے سسرال میں ایڈجسٹ ہونے میں درپیش مشکلات کے بارے میں بات کی ہے۔
فرح خان نے اپنے ایک حالیہ وی لاگ میں بتایا کہ میری شادی ساؤتھ انڈین گھرانے میں ہوئی جہاں پکوان روایتی انداز سے پکائے جاتے ہیں۔
اُنہوں نے بتایا کہ شادی کے بعد میری ساس نے مجھ سے کہا کہ مصالحہ مکسر میں نہیں بلکہ سِل بٹّے پر پیسا کرو جس پر میں نے اپنی ساس کو جواب دیا کہ بھئی آج کل کس کے پاس اتنا وقت ہے کہ سِل بٹّے پر مصالحہ پیسے۔
فرح خان نے بتایا کہ میرا جواب سن کر میری ساس نے مجھے سمجھانے کی کوشش کی کہ اس طرح سِل بٹّے پر پیسے گئے مصالحے ہی کھانوں میں اصل ذائقہ لاتے ہیں جس پر میں نے اپنی ساس کو جواب دیا کہ چاہے مصالحے مکسر میں پیسیں یا سِل بٹّے پر دونوں طریقوں سے کھانوں میں اچھا ذائقہ آتا ہے۔
اُنہوں نے مزید بتایا کہ میری ساس نے میرے لیے کبھی کھانا نہیں بنایا وہ صرف اپنے بیٹے یعنی میرے شوہر کے لیے ساؤتھ انڈین کھانے بناتی ہیں۔
فرح خان نے مسکراتے ہوئے یہ بھی کہا کہ اب میری ساس جب یہ وی لاگ دیکھیں گی تو مجھے فون کر کے کہیں گی کہ تمہیں ہمارے کھانے پسند نہیں آتے اس لیے میں تمہارے لیے نہیں بناتی۔