پاکستان کے معروف اور تجربہ کار فلم ڈائریکٹر سید نور نے ٹی وی چینلز کی جانب سے نظر انداز ہونے پر اظہارِ تشویش کیا ہے۔
سید نور نے حالیہ انٹرویو میں ٹی وی چینلز اور پروڈیوسرز کے رویے پر تحفظات کا اظہار کیا ہے۔
سید نور نے ایک انٹرویو میں بتایا کہ کسی بھی چینل یا پروڈیوسر نے مجھے ٹی وی پروجیکٹ کے لیے ڈائریکشن کی پیشکش نہیں کی، شاید ان کے مطابق میں ان کے ڈراموں کی ہدایت کاری کے قابل نہیں ہوں، میرے پاس نام ہے، مگر شاید وہ مجھے اتنا اچھا نہیں سمجھتے، ابھی تک کسی نے رابطہ نہیں کیا اور میں زیادہ فیس بھی نہیں لیتا۔
سید نور نے مزید کہا کہ ایک اشتہار کی شوٹنگ کے لیے اپنا انداز تبدیل کیا تاکہ وہ زیادہ بوڑھے نظر آئیں، انہوں نے یہ وضاحت بھی دی کہ یہ نیا انداز ان کی صحت یا ذہنی حالت کی عکاسی نہیں کرتا بلکہ صرف اشتہار کی ضروریات کے مطابق ہے۔