• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دلجیت دوسانجھ اور وِل اسمتھ کا پنجابی بھنگڑا








پنجابی میوزک سینسیشن دلجیت دوسانجھ نے ہالی ووڈ کے عالمی شہرت یافتہ اداکار ول اسمتھ کے ساتھ بھنگڑا کرتے ہوئے سب کو حیران کردیا۔

انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ وِل اسمتھ دلجیت دوسانجھ کی تصویر اپنے فون پر دکھاتے ہیں، جس کے بعد دلجیت خود اس میں شامل ہو جاتے ہیں۔

موسیقی، مسکراہٹیں اور خالص خوشی کا امتزاج کے ساتھ دونوں اسٹارز بھنگڑا کرتے نظر آتے ہیں اور ویڈیو کا اختتام قہقہوں پر ہوتا ہے۔

ویڈیو میں دلجیت دوسانجھ نے سفید کُرتا پاجامہ اور سرخ پگڑی میں روایتی پنجابی انداز اپنایا جبکہ وِل اسمتھ نیلے رنگ کے اسٹائلش کوآرڈ سیٹ میں نظر آئے۔

دلجیت نے ویڈیو کے کیپشن میں لکھا کہ پنجابی آگئے اوئے، لیونگ لیجنڈ ول اسمتھ کے ساتھ، کنگ ول اسمتھ کو بھنگڑا کرتے اور پنجابی ڈھول کی تھاپ سے لطف اندوز ہوتے دیکھنا متاثر کن ہے۔

گزشتہ سال اگست میں وِل اسمتھ نے انسٹاگرام پر دلجیت دوسانجھ کو فالو کیا تھا، جس کے بعد سے ہی شائقین دونوں سپر اسٹارز کے درمیان کسی کولیب کی اُمید لگائے بیٹھے تھے۔ یہ بھنگڑا لمحہ شاید اسی کی پہلی جھلک ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید