• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عجیب و غریب بیڈ کار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل


بھارت میں مغربی بنگال کے شخص کی عجیب و غریب بیڈ کار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

بھارت میں ایک شخص نے اپنے بستر کو ایک گاڑی میں تبدیل کرلیا، یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر اب تک 65 ملین ویوز حاصل کر چکی ہے۔

ناباب ایس کے نے بیڈ میں ایک میٹریس، بیڈ شیٹ، تکیے اور نیچے پہیے لگائے تھے، جس سے وہ سڑک پر چلنے کے قابل ہوگیا۔

ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ ناباب بستر کے اسٹوریج کمپارٹمنٹ میں بیٹھا تھا اور گاڑی کو اسٹیئرنگ وہیل سے چلا رہا تھا، اس دوران سڑک پر موجود بائیکرز نے اس منظر کو ریکارڈ کیا اور ویڈیو وائرل ہو گئی۔

دلچسپ و عجیب سے مزید