اوکلاہوما(رپورٹ: راجہ زاہد اختر خانزادہ) پاکستانی نژاد امریکی ڈاکٹروں کی تنظیم ‘اپنا’ (APPNA) کے تین روزہ اسپرنگ کنونشن کا آغاز گزشتہ روز اوکلاہوما میں ہو گیا۔ کنونشن کے پہلے روز ‘اپنا’ کے عہدیداروں کو ریاستی اسمبلی اور سینیٹ کے مشترکہ اجلاس میں مدعو کیا گیا، جہاں انہیں پاکستانی ڈاکٹروں کی خدمات کے اعتراف میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا اور اسناد سے نوازا گیا۔ پہلے روز اوکلوہاما کی ریاستی اسمبلی میں ‘اپنا’ کی زبردست پذیرائی ہوئی، اپنا’ 2025 کی صدرڈاکٹر حمیرا قمر کی زیر قیادت وفد نے ریاستی اسمبلی کے خصوصی اجلاس میں شرکت کی، جس میں ڈاکٹر حسن کریم، ڈاکٹر ثناءاللہ، ڈاکٹر کلیم، ڈاکٹر افضل، اکبر کرسی، ڈاکٹر ہارون درانی (سابق صدر)، ڈاکٹر فضل علی، ڈاکٹر محمد ثناءاللہ (چیئرمین ہوسٹ کمیٹی) اور ڈاکٹر حسان بھی شامل تھے۔