• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چین کی طرف سے محصولات بڑھانا بڑی غلطی ہے، امریکی وزیر خزانہ

فائل فوٹو۔
فائل فوٹو۔

ٹیرف کے معاملے پر دو بڑی معیشتوں امریکا اور چین میں کشیدگی کے تناظر میں امریکی وزیر خزانہ اسکاٹ بیسنٹ نے کہا ہے کہ چین کی طرف سے محصولات بڑھانا بڑی غلطی ہے۔ 

امریکی میڈیا سے گفتگو میں وزیر خزانہ نے کہا کہ چین جو ہمیں برآمد کرتا ہے امریکا اس کا پانچواں حصہ چین کو برآمد کرتا ہے، محصولات میں اضافہ کرنا چین کیلئے ہی نقصان کا باعث ہے۔ 

امریکی وزیر خزانہ نے کہا کہ مالیاتی منڈیوں میں مندی کی وجہ سے تجارتی بات چیت شروع نہیں کی، امریکا نے دوسرے ممالک کی درخواستوں پر تجارتی بات چیت شروع کی ہے۔

ادھر خبر ایجنسی کے مطابق چین امریکی درآمدات پر 10 اپریل سے 34 فیصد جوابی ٹیرف عائد کر رہا ہے۔ 

خبر ایجنسی کے مطابق صدر ٹرمپ نے چین کے جوابی محصولات واپس نہ لینے کی صورت میں مزید 50 فیصد محصولات عائد کرنے کا کہا ہے، چین نے اضافی محصولات کی دھمکی کو امریکا کی اقتصادی غنڈہ گری قرار دیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید