• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ویرات کوہلی کا ایک اور کارنامہ، ٹی ٹوئنٹی میں 13 ہزار رنز مکمل

ممبئی (جنگ نیوز ) بھارتی سپر اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی نے ایک بار پھر تاریخ رقم کردی۔ وہ ٹی 20 فارمیٹ میں 13 ہزار رنز بنانے والے پہلے بھارتی بن گئے۔ یہ سنگ میل انہوں نے پیر کو آئی پی ایل میچ رائل چیلنجرز بنگلور کے خلاف ممبئی انڈینز کی جانب سے کھیلتے ہوئے عبور کیا۔ یہ ان کے کیریئر کے 403 واں ٹی ٹوئنٹی میچ کی 386 ویں اننگز تھی۔ کوہلی ویسٹ انڈین کھلاڑی کرس گیل کے بعد ٹی ٹوئنٹی میں یہ معرکہ سرانجام دینے والے دنیا کے دوسرے تیز ترین بیٹر بن گئے ہیں۔ کرس گیل نے اپنی 381 ویں ٹی ٹوئنٹی اننگز میں 13 ہزار کا ہندسہ عبور کیا تھا۔ ان کے علاوہ تیز ترین 13 ہزار رنز بنانے والوں کی فہرست میں انگلینڈ کے ایلکس ہیلز 474 اننگز، پاکستان کے شعیب ملک 487 اننگز، ویسٹ انڈیز کے کیرون پولارڈ 594اننگز کے نام شامل ہیں۔

اسپورٹس سے مزید