کراچی( نصر اقبال/ اسٹاف رپورٹر) قومی گیمز میں سندھ ہاکی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے تنازع پر پی ایچ ایف نے پاکستان اولمپکس ایسوسی ایشن سے رابطہ کرتے ہوئے کہا ہے گیمز میں فیڈریشن سے الحاق شدہ ایونٹ کی ٹیم کو شامل کیا جائے، متنازع ٹیم کو شامل کیا گیا تو اس سے قومی گیمز کی روح متاثر ہوگی، پی ایچ ایف کا موقف ہے کہ سندھ میں پی ایچ ایف سے الحاق شدہ ایسوسی ایشن کی منتخب ٹیم کو شامل کیا جائے، دریں اثناء گیمز کیلئے سندھ باڈی بلڈنگ ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی۔ محمد اسماعیل ، حمزہ قریشی ، ہمایوں ایوب ، سراج خان ، شیخ کامران کمال ، ساجد بلوچ ، محمد عابد ، فاروق غفور ، یامین امتیاز اور فردین بلوچ ، ٹیبل ٹینس ٹیموں میں حریم انور، ماریہ تزیم،بشریٰ انور، سارہ ڈینش، حوریہ یاسین، محمد صائم، محمد عباس، کیف ریاض، آہیل شاہ ،ارسلان علوی شامل ہیں۔