کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی کنگز کے نائب کپتان حسن علی نے کہا ہے کہ بابر اعظم ہمارا بہترین کھلاڑی ہے، اور ہم اس کے پیچھے پڑے ہوئے ہیں، وہ کم بیک کرے گا۔ لاہور قلندر کے خلاف میچ کے بعد میڈیا سے بات چیت میں انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ناراض شائقین بدتمیزی اور گالیاں دیتے ہیں جس سے غصہ آنا فطری ہے ، نیوزی لینڈ میں بھی خوشدل کے ساتھ ایسا ہوا، ہمارا کام کارکردگی پر فوکس رکھنا ہے اور بس یہی کرسکتے ہیں کہ اپنی پرفارمنس سے لوگوں کو خاموش کرائیں، خواہش ہے کہ کم بیک کروں ، اگر پرفارمنس دیں گے تو پاکستان کی نمائندگی کا موقع ضرور ملے گا، قلندر کے خلاف بیٹنگ میں غلطیاں کیں اس سے سبق سیکھا ہے، ٹیم میٹنگ میں اس پر بات کریں گے کہ پرفارمنس میں تسلسل کیوں نہیں رہ سکا۔