کراچی (اسٹاف رپورٹر) پی ایس ایل میں نیشنل اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی عدم موجودگی پر ملکی اور غیر ملکی کھلاڑی بھی بول پڑے ، قلندرز کے سیم بلنگز نے کراچی کے خلاف میچ کے بعد کہا کہ تماشائی کر کٹ کی جان ہیں۔ ملتان سلطانز کے کھلاڑی کرس جارڈن نے کہا کہ کراچی میں خالی اسٹیڈیم سے مایوسی ہوئی۔ کراچی کنگز کے نائب کپتان حسن علی نے کہا کہ سنا ہے کراچی میں عوام کو آنے میں دشواری ہوتی ہے۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فہیم اشرف نے کہا کہ جب قومی ٹیم اچھا پرفارم نہیں کرتی تو پی ایس ایل پر اثر تو پڑتا ہے۔