• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی گیمز کیلئے فنڈز فراہمی، میسکوٹ و لوگو کی منظوری نہ ہوسکی

کراچی(اسٹاف رپورٹر) قومی گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس منگل کو سندھ اسمبلی بلڈنگ میں انتظامی کمیٹی کے چیئرمین اور سندھ اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر سردار محمد بخش خان مہرکی صدارت میں ہوا جس میں گیمز کو شایان شان انداز سے منعقد کرنے کیلئے حکمت عملی ترتیب دی گئی ۔ تاہم فنڈز کی فراہمی ، لوگو اور میسکوٹ کی منظوری سے متعلق پوزیشن واضح نہ ہوسکی ۔ اجلاس میں پاکستان اولمپک کے صدر عارف سعید، سیکرٹری خالد محمود، سیکریٹری کھیل عبدالعلیم لاشاری، کمشنر کراچی سید حسن نقوی، ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈھو، رینجرز حکام و دیگر شریک ہوئے، اجلاس میں گیمز سے متعلق اب تک کی پیش رفت، افتتاحی اور اختتامی تقریب کے شیڈول، کھیلوں کے وینیوز، شیڈول، سامان کی دستیابی سمیت تمام امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔ وزیر کھیل سندھ سردار محمد بخش مہر نے کہا ہے کہ گیمز میں 31 گیمز کے ایونٹ منعقد ہونگے، سندھ پولیس، ٹریفک پولیس اور رینجرز حکام سیکیورٹی پلان تیار کریں، سندھ میں دیگر صوبوں کے مقابلہ میں کھیلوں کا انفراسٹرکچر کافی بہتر ہے، ہمیں کرکٹ کے علاوہ دیگر کھیلوں پر بھی فوکس کرنا ہے، سب ملکر نیشنل گیمز کو کامیاب بنائیں گے۔

اسپورٹس سے مزید