• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قومی کرکٹرز نیوزی لینڈ سے وطن آگئے

کراچی( اسٹاف رپورٹر) دورے نیوزی لینڈ کے بعدقومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی منگل کو نیوزی لینڈ سے براستہ دبئی لاہور پہنچے،کھلاڑیوں میں سلمان علی آغا، فہیم اشرف اور امام الحق شامل ہیں ۔کوچ عاقب جاوید، محمد یوسف اور اظہر محمود بھی نیوزی لینڈ سے وطن واپس پہنچ گئے ہیں۔واضح رہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیوزی لینڈ کے ہاتھوں 5 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز میں1-4 سے شکست ہوئی تھی۔اس کے علاوہ 3 ون ڈے میچز کی سیریز میں نیوزی لینڈ نے پاکستان کے خلاف کلین سوئپ کیا تھا۔
اسپورٹس سے مزید