• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گیری اسٹیڈ نیوزی لینڈ کی وائٹ بال کوچنگ سے مستعفی

ویلنگٹن (جنگ نیوز) نیوزی لینڈ کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گیری اسٹیڈ نے وائٹ بال ٹیموں کی کوچنگ سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ وہ ٹیسٹ ٹیم سے متعلق مستقبل کیلئے سوچ بچار کررہے ہیں۔ اسٹیڈ نے 2018 میں فرائض سنبھالے تھے اور اس دوران ٹیم کو متعدد کامیابیاں حاصل ہوئیں۔ ان کی قیادت میں نیوزی لینڈ نے 2019 کرکٹ ورلڈ کپ کے فائنل تک رسائی حاصل کی اور 2021 میں آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ جیتنے میں کامیاب رہے۔ گیری اسٹیڈ کے استعفیٰ کے بعد نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ نے نئے کوچ کی تلاش شروع کر دی ہے۔ اسٹیڈ کا کہنا تھا کہ وہ اپنے خاندان کے ساتھ زیادہ وقت گزارنا چاہتے ہیں ۔
اسپورٹس سے مزید