• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

امر خان کی دورانِ شوٹنگ بچپن کی یادیں تازہ کرتی ویڈیو وائرل


پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ امر خان نے شوٹنگ کے دوران اپنے بچپن کی یادیں تازہ کر دیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اداکارہ نے مختلف انسٹا اسٹوریز شیئر کی ہیں۔

مذکوہ انسٹا اسٹوریز میں انہیں شوٹنگ کے دوران اپنے بچپن کی یادیں تازہ کرتے، سائیکل چلاتے دیکھا جا سکتا ہے۔

مذکورہ انسٹا اسٹوری کے کیپشن میں انہوں نے لکھا ہے کہ میں ایک زمانے میں بہت اچھی سائیکلسٹ ہوا کرتی تھی۔

انہوں نے یہ بھی مینشن کیا کہ کچھ چیزیں آپ زندگی میں دوبارہ سیکھتے ہیں۔

امر خان نے یہ واضح تو نہیں کیا کہ وہ کس پروجیکٹ کی شوٹنگ میں ان دنوں مصروف ہیں تاہم انہوں نے فلم نایاب نام یاد رکھنا کے ہدایت کار عمیر ناصر علی کو مینشن کیا ہے جس سے معلوم ہوتا ہے امر خان ان کے ساتھ کام کر رہی ہیں۔

انسٹا اسٹوری میں ان کے ساتھ اداکار علی رحمٰن بھی موجود ہیں۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید