• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

باباوانگا کی شام کی تباہی، تیسری جنگِ عظیم کی پیشگوئیاں سچ ثابت ہونگی؟

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بلغاریہ کی نابینا خاتون باباوانگا کی جانب سے کی گئی پیش گوئیوں میں کہا گیا ہے کہ جیسے ہی شام تباہ ہو گا مغرب اور مشرق کے درمیان ایک عظیم جنگ ہو گی۔

غیر ملکی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز شام سے سامنے آنے والی خبروں کے بعد نابینا خاتون باباوانگا کی تیسری جنگ اعظم سے متعلق برسوں قبل کی گئی پیش گوئی سچ ثابت ہوتی دکھائی دے رہی ہے۔

بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی نابینا نجومی آنجہانی بابا وانگا نے مرنے سے قبل کئی پیش گوئیاں کر رکھی ہیں، جن میں سے ایک شام کی تباہی سے متعلق بھی ہے۔

ان کے پیش گوئیوں کے مطابق جیسے ہی شام تباہ ہوگا مغرب اور مشرق کے درمیان ایک عظیم جنگ ہو گی۔

بابا وانگا کے مطابق موسمِ بہار میں مشرق میں جنگ شروع ہو گی جو تیسری عالمی جنگ ہو گی، مشرق میں ہوئی جنگ مغرب کو تباہ کر دے گی۔

بابا وانگا کی پیش گوئیاں درست ثابت ہونے کی صورت میں آئندہ چند ماہ میں تیسری عالمی جنگ چھڑنے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔

اسی طرح بابا وانگا نے مرنے سے قبل گزشتہ سالوں کی طرح 2025ء کے حوالے سے بھی کچھ پیش گوئیاں کی تھیں، جن کے مطابق 2025ء میں یورپ میں تباہ کن جنگ ہو گی اور آبادی میں نمایاں کمی واقع ہوگی، زوال اور تباہی کا عمل آئندہ برس سے شروع ہو جائیگا۔

بابا وانگا نے یورپ میں ایک بڑے تنازع کی پیش گوئی کر رکھی ہے جو 2025ء تک براعظم کی آبادی کو تباہ کرے گی، یہ پیش گوئی جو خاص طور پر جاری جیو پولیٹیکل تناؤ کی روشنی میں پریشان کن ہے۔

ان کا دعویٰ تھا کہ کائنات میں ایک ایسا واقعہ رونما ہو گا جس کا کوئی سوچ بھی نہیں سکتا، دنیا کا خاتمہ 2025ء میں شروع ہو گا لیکن انسانیت 5079ء تک مکمل طور پر ختم نہیں ہوگی۔ یورپ میں تنازع کے علاوہ، بابا وانگا نے پیش گوئی کی ہے کہ 2043ء تک یورپ مسلم حکمرانی میں آئے گا اور 2076ء تک کمیونسٹ حکمرانی عالمی سطح پر واپس آ جائے گی۔

2025ء کے لیے بابا وانگا کی خطرناک پیش گوئیاں عالمی امن و استحکام کی نزاکت کی یاد دہانی کے طور پر کام کرتی ہیں جس سے انسانیت کے درپیش چیلنجز جیو پولیٹیکل تناؤ، ماحولیاتی انحطاط اور معاشرتی بدامنی پر جاری چیلنجوں کی عکاسی ہوتی ہے چونکہ دنیا غیر یقینی صورتِ حال سے دو چار ہے۔

بابا وانگا کے مطابق انسان 2028ء تک زہرہ پر جائے گا، 2170ء میں دنیا میں شدید قحط، 3005ء میں انسان مریخ پر ہو گا اور وہاں جنگ ہو گی۔ 3797ء سے زمین کی تباہی کا آغاز ہو  گا اور 5079ء کائنات کے خاتمے کا سال ہو گا۔

واضح رہے کہ بابا وانگا کے ماننے والوں کے مطابق آنجہانی نجومی نے شہزادی ڈیانا کی موت، سویت یونین کے خاتمے، جرمنی کے مشرق اور مغرب کے اتحاد، 9/11 کے دہشت گرد حملے، 2004ء میں تھائی لینڈ کے سونامی، عالمی وباء کورونا وائرس، چرنوبل کی تباہی اور بریگزٹ جیسے بڑے عالمی واقعات اور 2022ء کے حوالے سے کی گئی پیشگوئیاں یعنی خطرناک زلزلے اور سیلاب کا خطرہ اور پینے کے پانی کی قلت سچ ثابت ہوئیں۔

خاص رپورٹ سے مزید