بلغاریہ سے تعلق رکھنے والی نابینا خاتون نجومی آنجہانی بابا وانگا، جنہوں نے مبینہ طور پر 9/11 کے حملوں ، آئی ایس آئی ایس اور عالمی وباء کورونا وائرس سے متعلق بالکل درست پیشگوئی کی تھی، اب ان کی 2023 سے متعلق پیشگوئی سامنے آئی ہے۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق آنجہانی نابینا نجومی کی مبینہ طور پر رواں سال سے متعلق ہولناک پیشگوئی سامنے آئی ہے جس کے مطابق سال 2023 کے اختتام سے قبل ایک ایسا ایٹمی دھماکا ہوگا جس کے تباہ کُن اثرات کی لپیٹ میں کرہ ارض آجائے گا۔
بابا وانگا کی پیشگوئی کے مطابق جوہری پاور پلانٹ کے دھماکے کے باعث دنیا بھر میں، بالخصوص ایشائی ممالک میں کئی وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہوگا۔
آنجہانی نابینا نجومی نے مبینہ طور پر ایک طاقتور شمسی طوفان کی پیش گوئی کی تھی، جو آب و ہوا میں تبدیلی کا سبب بنے گا۔ اس کے ساتھ ہی ایک عالمی طاقتور ملک کی جانب سے بایولوجیکل ہتھیار کا استعمال کیا جائے گا، جو لاکھوں افراد کی موت کی وجہ ہوگا۔
بابا وانگا کے مطابق رواں برس آنے والی نسل کو لیبارٹریز میں تیار کیا جائے گا، جس سے اس رجحان میں اضافہ ہوگا کہ لوگ اپنے بچوں کی پیدائش لیبارٹریز میں کروائیں گے، ساتھ ہی وہ بچوں کے رنگ اور خصوصیات کا آسانی سے انتخاب کرپائیں گے اور ممکنہ طور پر قدرتی حمل پر پابندی عائد کردی جائے گی۔
اس کے علاوہ انہوں نے زمین کے مدار میں تبدیلی کی پیشگوئی بھی کی تھی جو ماحولیاتی تبدیلی کی وجہ بننے گا، اور گلوبل وارمنگ کی وجہ سے لوگوں کے لئے پریشان کُن حالات پیدا ہوجائیں گے۔
بابا وانگا کے پیروکاروں کے مطابق انہوں نے شہزادی ڈیانا کی موت، سویت یونین کے خاتمے، جرمنی کے مشرق اور مغرب کے اتحاد، 2004 میں تھائی لینڈ کے سونامی آنے کی پیش گوئیاں کی تھیں جو سچ ثابت ہوئیں۔
خیال رہے کہ انہوں نے 2022 سے متعلق بھی چند پیش گوئیاں کی تھیں جن میں سے دو یعنی ’خطرناک زلزلے‘ اور ’سیلاب کا خطرہ‘ اور ’پینے کے پانی کی قلت‘ سچ ثابت ہوئیں۔