• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم کے سامنے طیب اردوان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے


امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کے سامنے ترک صدر رجب طیب اردوان کی تعریفوں کے پل باندھ دیے۔

اوول آفس میں صحافیوں سےگفتگو کے دوران ٹرمپ نے کہا کہ اردوان ان کے قریبی دوست ہیں اور دونوں کے درمیان کوئی مسئلہ نہیں ہے۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ اگر اسرائیل کو ترکیہ سے کوئی مسئلہ ہوا تو وہ اسے آسانی سے حل کر سکتے ہیں، بس آپ کو تھوڑا سا معقول ہونا ہوگا۔

شام میں ترکیہ کے کردار پر تبصرہ کرتے ہوئے ٹرمپ نے اردگان کو سمجھدار اور سخت لیڈر قرار دیتے ہوئے کہا کہ اردوان نے وہ کر دکھایا جو 2000 سال میں کوئی نہ کر سکا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید