• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کچھ لوگ میرے بارے میں تاثر پھیلا رہے ہیں کہ میں بہت لالچی ہوں: کنول آفتاب


معروف پاکستانی ٹِک ٹاکر و یوٹیوبر کنول آفتاب نے لالچی کہلانے پر ناقدین کو کرارا جواب دے کر خاموش کروا دیا۔

کنول آفتاب نے اپنی انسٹا اسٹوری پر ناقدین کے لیے ایک اہم پیغام شیئر کیا ہے۔

اُنہوں نے کہا کہ میں نے نوٹ کیا ہے کہ سوشل میڈیا پر کچھ لوگ میرے بارے میں یہ تاثر پھیلا رہے ہیں کہ میں بہت لالچی ہوں اور اپنے شوہر سے کبھی خوش نہیں ہوتی۔

ٹِک ٹاکر نے کہا کہ پہلی بات تو یہ ہے کہ میرے بارے میں کسی کو بھی یہ سوچ کر فکر مند نہیں ہونا چاہیے کہ میں اپنے شوہر کے ساتھ خوش ہوں یا نہیں اور دوسری بات یہ کہ میں اور ذوالقرنین دونوں کماتے ہیں اس لیے مل کر گھر چلاتے ہیں اور جتنا بھی کما رہے ہیں اس پر خوش ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ میری مرضی کہ میں اپنے شوہر سے خوش ہوتی ہوں یا نہیں، لوگوں کو اس بات سے کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے اور ویسے بھی یہ میرا اور میرے شوہر کا آپس کا معاملہ ہے۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید