• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

حماس اور امریکا میں یرغمالیوں کی رہائی کے مذاکرات ہوئے تھے، اسرائیلی مخالفت سے ناکام ہوگئے

امریکی اخبار نیو یارک ٹائمز نے انکشاف کیا ہے کہ فلسطینی تنظیم حماس اور امریکا کے درمیان یرغمالیوں کی رہائی کےلیے مذاکرات ہوئے تھے، جو اسرائیلی مخالفت کے باعث ناکام ہو گئے۔

سینئر امریکی اہل کار ایڈم بوہلر کے مطابق امریکی حکام چاہتے تھے کہ حماس اپنی قید میں موجود واحد زندہ امریکی کو رہا کردے تاکہ صدر ٹرمپ کانگریس سے اپنے خطاب میں اس کی رہائی کا اعلان کر سکیں۔ تاہم حماس ایسا نہ کر سکی۔ بات چیت کا سلسلہ مارچ میں شروع ہو کر مارچ ہی میں ختم ہو گیا۔

امریکی حکام نے حماس سے تین ملاقاتیں قطر میں کیں۔ ان ملاقاتوں کو امریکی پالیسی میں بڑی تبدیلی قرار دیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید