نیشنل والی بال چیمپئن شپ واپڈا نے جیت لی۔ فائنل میں ائیرفورس کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دے دی۔ تیسری پوزیشن کے میچ میں نیوی نے آرمی کو تین ایک سے ہرا دیا۔ چیمپئن شپ کے تمام میچز جیوسوپر سے براہ راست نشر کیے گئے۔
واہ کینٹ میں کھیلی گئی چیمپئن شپ کا فائنل دلچسپ رہا۔ واپڈا نے پہلے ہی سیٹس سے ائیرفورس کی ٹیم کو دباؤ میں رکھا۔ پہلا سیٹ واپڈا نے 20-25 کے اسکور سے جیتا۔ دوسرے سیٹ میں وپڈا نے 22-25 سے کامیابی حاصل کی۔
میچ کے تیسرے سیٹ میں ائیرفورس کی ٹیم نے کم بیک کیا اور 19-25 کے اسکور سے کامیابی حاصل کی۔
لیکن فائنل کا چوتھا سیٹ فیصلہ کن ثابت ہوا، جس میں واپڈا نے 23-25 کی کامیابی کے ساتھ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔
اس سے پہلے کھیلے گئے تیسری پوزیشن کے میچ میں نیوی نے آرمی کو ایک کے مقابلے میں تین سیٹس سے شکست دےدی۔
نیشنل والی بال چیمپئن شپ کے تمام میچز پاکستان کے پہلے اسپورٹس چینل جیوسوپر سے براہ راست نشر کیے گئے۔