معروف پاکستانی یوٹیوبر ڈکی بھائی کو ہائی وے پر ڈرائیوگ کے دوران خطرناک اسٹنٹ کرنا مہنگا پڑگیا۔
ڈکی بھائی کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک ویڈیو شیئر کی ہے۔
اس ویڈیو میں اُنہیں ہائی وے پر ڈرائیونگ کے دوران اپنی گاڑی کو آٹو موڈ پر لگا کر گاڑی کے اسٹریگ پر ٹانگیں رکھ کر مزے سے سوتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ گاڑی میں ان کے ہمراہ موجود شخص ان کی ویڈیو بنا رہا ہے۔
ڈکی بھائی کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے اور صارفین کی جانب سے اس پر شدید تنقید بھی کی جا رہی ہے۔
سوشل میڈیا صافین یوٹیوبر کے اس اقدام کو غیر ذمے دارانہ قرار دیتے ہوئے ان کی گرفتاری کا مطالبہ کرتے نظر آ رہے ہیں۔