• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جنت مرزا پشاور زلمی کی آفیشل سوشل میڈیا ایمبیسیڈر بن گئیں

تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا
تصاویر بشکریہ سوشل میڈیا

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی مقبول فرنچائز پشاور زلمی نے پاکستان کی معروف سوشل میڈیا اسٹار جنت مرزا کو ٹیم کی آفیشل سوشل میڈیا ایمبیسیڈر مقرر کرنے کا اعلان کر دیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق جنت مرزا پی ایس ایل کے 10 ویں سیزن کے دوران ٹیم کی ڈیجیٹل اور آن لائن تشہیری مہم کا اہم حصہ ہوں گی۔

اس شراکت داری کا مقصد نوجوانوں میں ٹیم کی مقبولیت میں اضافہ کرنا اور سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر زلمی کے مداحوں سے قریبی رابطہ قائم رکھنا ہے۔

جنت مرزا کو ٹک ٹاک اور انسٹاگرام جیسے پلیٹ فارمز پر لاکھوں فالوورز حاصل ہیں اور وہ پاکستان کی سب سے زیادہ فالو کی جانے والی سوشل میڈیا شخصیات میں شامل ہیں۔

 ان کی مقبولیت کو مدِنظر رکھتے ہوئے پشاور زلمی نے انہیں اپنے ڈیجیٹل سفیر کے طور پر منتخب کیا ہے۔

پشاور زلمی کی جانب سے اداکارہ ماہرہ خان کو پہلے ہی ٹیم کی برانڈ ایمبیسیڈر مقرر کیا جا چکا ہے اور اب جنت مرزا کی شمولیت سے ٹیم کی تشہیری مہم کو مزید تقویت ملے گی۔

یہ اقدام پاکستان میں کرکٹ اور ڈیجیٹل میڈیا کے انضمام کی جانب ایک مثبت قدم سمجھا جا رہا ہے، جہاں سوشل میڈیا اسٹارز کی شمولیت سے کھیلوں کی فرنچائزز نوجوان نسل کے ساتھ مزید جڑنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

کھیلوں کی خبریں سے مزید