بھارتی فلم انڈسٹری کے نامور، پٹودی خاندان کے چشم و چراغ اداکار سیف علی خان کے بیٹے، ابھرتے اداکار ابراہیم علی خان نے انسٹاگرام پر اپنا نام تبدیل کر لیا۔
24 سالہ اداکار ابراہیم علی خان نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے ’پٹودی‘ لقب کو حذف کر دیا ہے۔
اداکار نے اپنا نیا نام ’ابراہیم علی خان‘ لکھا ہے جبکہ اس اکاؤنٹ پر ان کا پرانا ’ابراہیم علی خان پٹودی‘ مختصر الفاظ میں درج تھا۔
ابراہیم علی خان کی جانب سے خاندان کا لقب اپنے نام سے ہٹائے جانے پر بھارتی میڈیا پر مختلف افواہوں نے جنم لیا ہے۔
یاد رہے کہ والد سیف علی خان، والدہ امریتا سنگھ اور بہن سارہ علی خان کے نقشِ قدم پر چلتے ابراہیم علی خان نے بھی اداکاری کے شعبے میں قدم رکھ دیا ہے۔
انہیں گزشتہ ماہ نیٹ فلکس پر ریلیز ہونے والی فلم ’نادانیاں‘ میں اداکارہ خوشی کپور کے مدِمقابل دیکھا گیا تھا۔