کراچی (اسٹاف رپورٹر) اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم آسٹریلوی وکٹ کیپر بیٹر ایلکس کیری کی خدمات سے محروم ہوگئی۔ کیری آسٹریلیا میں اپنے ڈومیسٹک کرکٹ سے وابستگیوں کی وجہ سے ٹورنامنٹ سے دستبردار ہوگئے ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے ابتدائی طور پر کیری کو جنوبی افریقی بیٹر راسی وین ڈیر ڈوسن کے متبادل کے طور پر منتخب کیا تھا۔ اسلام آباد یونائیٹڈ کی مینجمنٹ کے مطابق ڈوسن ٹیم کو جلد جوائن کرلیں گے۔دوسری جانب فاسٹ بولر احسان اللہ ملتان سلطانز کو چھوڑ کرپشاور زلمی کا حصہ بن گئے۔ زلمی نے سپلیمنٹری پک میں انہیں منتخب کیا ۔