کراچی ( اسٹاف رپورٹر) کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے وکٹ کیپر بیٹر کوشل مینڈس کا کہنا ہے کہ دیگر ٹی ٹوئنٹی لیگز کی بہ نسبت پی ایس ایل میں معیاری فاسٹ بولرز ہوتے ہیں۔ راولپنڈی میں پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ لنکا پریمیئر لیگ اور ایس اے ٹی ٹوئنٹی کھیلی ہے، پی ایس ایل پہلی بار کھیل رہا ہوں۔ پاکستان میں پچز بیٹنگ کیلئے اچھی ہوتی ہیں۔ چند سال میں سری لنکا میں پاور ہِٹنگ پر کام کیا ہے۔ قلندر کے خلاف ہار سے سیکھنے کا موقع ملا، ابھی ایونٹ باقی ہے، اگلے میچوں میں جیت سے اپنی پوزیشن بہتر بنائیں گے۔