• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خواتین کرکٹ ٹیم کی تیسری فتح، ورلڈ کپ تک رسائی کا امکان روشن

کراچی(اسٹاف رپورٹر) آئی سی سی خواتین کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر میں پاکستانی کرکٹ ٹیم نے مسلسل تیسری فتح کے ساتھ اپنی پوزیشن بہتر بنالی ہے۔ پیر کو اہم میچ میں کپتان فاطمہ ثناء اور سدرہ امین کی شاندار کارکردگی کی بدولت ویسٹ انڈیز کو 65 رنز سے ہرا کر بھارت میں شیڈول ورلڈ کپ تک رسائی کیلئے امکان روشن کرلیا۔ منگل کو بنگلہ دیش اور اسکاٹ لینڈ کے درمیان میچ ہو گا۔ گرلز ان گرین نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے ویسٹ انڈیز کو 192 رنز کا ٹارگٹ دیا ، تعاقب میں ناکام ٹیم 40 ویں اوورز میں 126 رنز پر آئوٹ ہوگئی۔ پاکستان کی جانب سے سدرہ امین چار چوکوں کی مدد سے 94 گیندوں پر 54 رنز کے ساتھ ٹاپ اسکورر رہیں۔ ۔ اوپننگ بیٹر منیبہ علی نے 60 گیندو پر 33 ، عالیہ ریاض نے 20 ، سدرہ نواز نے 23 ، فاطمہ ثناء نے 15 ، ڈیانا بیگ نے 9 رنز اسکور کئے، کرشمہ محارق، ایفی فلیچر اور ہیلی میتھیوز نے دو دو وکٹیں حاصل کیں ۔ ویسٹ انڈیزجواب میں 126 رنز پر ڈھیر ہو گئی، عالیہ علینی نے 22 ، شبیکا گجینی نے 21 ، اسٹیفنی ٹیلر نے 17، شینلی ہنی نے 14 ، شمینی نے 14 رنز بنائے، پاکستان کی طرف سے کپتان فاطمہ ثناء نے تباہ کن بولنگ کرتے ہوئے 7 اوورز میں صرف 16 رنز کے عوض 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ رامین شمیم اور نشرح سندھو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں، سعدیہ اقبال نے ایک وکٹ لی۔سدرہ امین پلیئر آف دی میچ قرار پائیں۔پاکستان ویمنز اپنا چوتھا میچ 17 اپریل کو تھائی لینڈ کے خلاف کھیلے گی جبکہ اس کا آخری میچ 19 اپریل کو بنگلہ دیش کے خلاف ہوگا۔

اسپورٹس سے مزید