• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی کنگز کے خلاف میچ جیتنے میدان میں جائینگے، فخر زمان

کراچی(اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندر کے بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ پہلے میچ میں شکست کے بعد ہماری میٹنگ ہوئی جس میں ہم نے اپنی خامیوں کا جائزہ لیا، ہمارا ہر کھلاڑی ناکامی کے بعد افسردہ ہوتا ہے،کوئٹہ کے خلاف ہم اچھی پلاننگ کے ساتھ گئے ،ٹارگٹ کے مطابق کار کردگی کا مظاہرہ کیا، کراچی کے خلاف میچ میں بھی جیت کے لئے جائیں گے،کراچی اور لاہور کا میچ ہمیشہ سے جان دار رہا ہے، شائقین کو بھی بہت زیادہ توقعات ہوتی ہے، منگل کے میچ میں بھی اچھی کر کٹ دیکھنے کو ملے گی، امید ہے کر کٹ کے مداح بڑی تعداد میں میچ دیکھنے آئیں گے۔یاد رہے کہ فخرزمان نے پاکستان سپر لیگ میں لاہور قلندرز کے دوسرے میچ میں اپنے روایتی انداز سے بیٹنگ کرکے فارم میں لوٹنے کا اعلان کیا، انہوں نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے خلافجاندار اننگز کھیلتے ہوئے 39 گیندوں پر 67 رنز بنائے جس میں 3 چھکے اور 7 چوکے شامل تھے۔ اس کارکردگی کا قلندرز کی جیت میں اہم کردار تھا۔

اسپورٹس سے مزید