کراچی (اسٹاف رپورٹر) لاہور قلندرز کے جارح مزاج بیٹر سیم بلنگز نے رواں پی ایس ایل میں عمر اکمل کا 9 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔ سیم بلنگز نے صرف 19 گیندوں پر ناقابلِ شکست 50 رنز بنا کر پی ایس ایل میں قلندرز کیلئے تیز ترین نصف سنچری بنانے کا نیا ریکارڈ قائم کیا۔ سیم بلنگز نے عمر اکمل کا 2016 میں پہلے سیزن میں بنایا گیا 22 گیندوں پر ففٹی کا ریکارڈ توڑ دیا۔ پی ایس ایل کی تاریخ میں تیز ترین نصف سنچری کا مجموعی ریکارڈ آصف علی اور رائلی روسو کے پاس ہے، جنہوں نے 17 گیندوں پر ففٹی بنائی تھی۔