• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سفارتخانہ پاکستان، ہنگری: یوم پاکستان کی مناسبت سے تقریب

پاکستان سفارتخانہ ہنگری میں سفیر پاکستان آصف حسین میمن کی سربراہی میں یوم پاکستان 23 مارچ کے سلسلہ میں ہنگری کے دارالحکومت بڈاپسٹ کے مقامی ہوٹل میں قومی دن کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔

یومِ پاکستان کی تقریب میں ہنگری کی حکومت، سفارتی کور، نجی شعبے، مقامی اور کشمیری پاکستانی تاجروں اور پاکستانی کمیونٹی اور میڈیا کے حکام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ یومِ پاکستان کی تقریب میں ہنگری کی پارلیمنٹ کے ڈپٹی سپیکر ایچ ای استوان جاکب نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے سفیر آصف حسین میمن نے دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو سراہتے ہوئے کہا کہ حالیہ برسوں میں اس میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے تعلقات کو کثیر جہتی میں تبدیل کرنے کےلیے دونوں ممالک کی قیادت کے مشترکہ عزم کو اُجاگر کیا۔

ایچ ای اسٹیون جیکب نے کہا کہ اس سال دونوں ممالک دو طرفہ تعلقات کے قیام کے 60 سال کا جشن منا رہے ہیں۔ انہوں نے خاص طور پر ہنگری میں پاکستانی طلباء کے کردار اور دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے میں پاکستان کے ہائیڈرو کاربن سیکٹر میں ایم او ایل کے تعاون کا ذکر کیا۔

مہمانوں کی تواضع خصوصی طور پر تیار کی گئی پاکستانی روایتی ڈشوں اور سوئیٹ سے کی گئی جسے سب مہمانوں نے بہت پسند کیا۔

برطانیہ و یورپ سے مزید