• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

میانمار میں آج صبح 5 اعشاریہ 6 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق جمعے کو آنے والے 4 اعشاریہ 1 کے زلزلے کے بعد آج صبح میانمار میں ایک اور زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

یوروپین میڈیٹرین سیسمولوجیکل سینٹر کے مطابق زلزلہ کی گہرائی 35 کلو میٹر تھی۔

تاجکستان میں 6 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ

دوسری جانب تاجکستان میں 6 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

نیشنل سینٹر فار سیسمالوجی (این سی ایس) کے مطابق آج صبح تاجکستان میں بھی 6 اعشاریہ 4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، یہ زلزلہ مقامی وقت کے مطابق صبح 9 بج کر 54 منٹ پر آیا۔

زلزلے سے کسی قسم کے جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔

تاجکستان میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں یہ دوسرا زلزلہ ہے، اس سے قبل 4 اعشاریہ 2 کی شدت کا زلزلہ کل دوپہر ریکارڈ کیا گیا تھا۔

پاپوا نیو گنی میں 5.7 شدت کا زلزلہ

آج صبح بحر الکال کے جزائر پر مشتمل ملک پاپوا نیو گنی میں 5 اعشاریہ 7 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا۔

جرمن ریسرچ سینٹر کے مطابق زلزلہ کی گہرائی 10 کلومیٹر تھی۔

گزشتہ روز بھی پاپوا نیو گنی میں 6 اعشاریہ 2 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید