• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

یمن سے اسرائیل پر میزائل حملہ، خطرے کے سائرن بجنے لگے

یمنی میزائیل حملے کے بعد وسطی اسرائیلی میں شہری گاڑی چھوڑ کر بھاگتے نظر آرہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔
یمنی میزائیل حملے کے بعد وسطی اسرائیلی میں شہری گاڑی چھوڑ کر بھاگتے نظر آرہے ہیں(تصویر سوشل میڈیا)۔

یمن سے اسرائیل پر میزائل حملہ کیا گیا ہے۔ مقبوضہ بیت المقدس سے عرب میڈیا کے مطابق یمن کے میزائل حملے پر مقبوضہ بیت المقدس میں خطرے کے سائرن بجنے لگے۔ 

عرب میڈیا کے مطابق میزائل حملے کے خطرے پر تل ابیب کا بن گورین ایئر پورٹ بند کر دیا گیا۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی پولیس نے شہریوں کو محفوظ مقامات پر رہنے کی ہدایت کر دی۔ 

عرب میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے یمن سے فائر کیے گئے 2 میزائل مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

بین الاقوامی خبریں سے مزید