کراچی(اسٹاف رپورٹر) پی سی بی کے چیئرمین محسن نقوی کی جانب سے آئی سی سی ویمنز کوالیفائر کی 6 کرکٹ ٹیمز کی کھلاڑیوں اور آفیشلز کے اعزاز میں شاہی قلعہ میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،خواتین کھلاڑی شاہی قلعہ کی شاہی مہمان بن گئیں۔ شاہی استقبال۔ شاہی تواضع۔ دربانوں اور کینزاوں کے فرشی آداب بھی ہوئے، تقریب میں میزبان پاکستان، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ،ا سکاٹ لینڈ اور تھائی لینڈ کی خواتین کھلاڑیوں ، کوچنگ و مینجمنٹ سٹاف نے شرکت کی ک، محسن نقوی نے شاہی قلعہ کے عالمگیری دروازے پر تمام ٹیموں کی کھلاڑیوں اور آفیشلز کو خوش آمدید کہا، ان سے کھلاڑیوں اور آفیشلز کا تعارف کرایا گیاچیئرمین پی سی بی محسن نقوی نےتمام ٹیموں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کی۔