کراچی(اسٹاف رپورٹر) پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ٹو کے تین روزہ میچز منگل سے آٹھ شہروں ایبٹ آباد، ہری پور، اسلام آباد، کراچی، لاہور، راولپنڈی، شیخوپورہ اور صوابی میں شروع ہونگے ،چار روزہ 22 سے 25 مئی تک کھیلا جائے گا۔ ریڈ بال ٹورنامنٹ میں 400 سے زائد کھلاڑی ایکشن میں ہونگے ۔ فاتح ٹیم کو 50 لاکھ جبکہ رنر اپ ٹیم کو25 لاکھ روپے ملیں گے۔ فاتح ٹیم ایشال ایسوسی ایٹس کی جگہ اگلے ڈومیسٹک سیزن میں پریذیڈنٹ ٹرافی گریڈ ون کیلئے بھی کوالیفائی کر لے گی۔ ٹورنامنٹ میں 27 ڈیپارٹمنٹل ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جنہیں چار گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔ کوارٹر فائنلز 14 سے 16 مئی جبکہ سیمی فائنلز 18 سے 20 مئی تک ہوں گے۔ گروپ اے کنگز مین، نیوی، پاک سعودی انٹرنیشنل، پاکستان کسٹمز، پورٹ قاسم اور ونگ 999 اسپورٹس، گروپ بی آرمی، کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی ، غنی انسٹی ٹیوٹ، جے ڈی ڈبلیو شوگر ملز، جے جے کنسلٹنسی گروپ، ونٹین کمیونیکیشن اور پی ایچ اے راولپنڈی، گروپ سی حیدر کرکٹ کلب، ایم آئی ٹی سلیوشنز، پی اے ایف، سردار گروپ، سروس انڈسٹریز، ایس این ایس جے مارکیٹنگ، وائٹل ٹیگروپ ڈی احمد گلاس، اذلان ٹریڈرز، انکم ٹیکس، کنگز مین اکیڈمی، ریلویز، ساحر ایسوسی ایٹس اور صابر پولٹری پر مشتمل ہوگا۔