بنگلہ دیش نے شہریوں پر اسرائیل کے سفر کی پابندی دوبارہ لگا دی۔ بنگلہ دیش نے قومی پاسپورٹ پر اسرائیل کے سفر کی اجازت ختم کر دی۔
سابق وزیراعظم حسینہ واجد حکومت نے 2021 میں پاسپورٹ پر سے اسرائیل کے علاوہ کی تحریر ہٹا دی تھی۔
بنگلہ دیش کے پاسپورٹ پر اسرائیل کے علاوہ تمام ممالک کے لیے قابل استعمال کی تحریر دہائیوں سے درج تھی۔