• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ رخ خان کا گھر ’منت ‘بھارت کے مشہور مقامات کی فہرست میں شامل

— فائل فوٹو
— فائل فوٹو

بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کا گھر ’منت ہاؤس‘ اکثر ہی بھارتی میڈیا کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا رہتا ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق اب حال ہی میں یہ گھر باضابطہ طور پر بھارت کا تیسرا سب سے زیادہ مشہور مقام بن گیا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ تاج محل اور گیٹ وے آف انڈیا کے بعد بھارت میں شاہ رخ خان کے گھر کی سب سے زیادہ تصاویر لی جاتی ہیں۔

منت ہاؤس — فائل فوٹو
منت ہاؤس — فائل فوٹو

ممبئی کے علاقے باندرہ میں واقع منّت ہاؤس کی اہمیت صرف ایک رہائش گاہ کی نہیں بلکہ ایک تاریخی مقام اور شاہ رخ خان کے مداحوں کے لیے زیارت گاہ کی بھی ہے۔ 

ہر سال بھارتی اداکار کی سالگرہ اور عید کے موقع پر لاکھوں مداح ان کی صرف ایک جھلک دیکھنے کے لیے ’منّت ہاؤس‘ کے باہر جمع ہوتے ہیں۔

200 کروڑ بھارتی روپے سے زائد مالیت کے اس گھر کو شاہ رخ خان کی سب سے قیمتی املاک میں سے ایک سمجھا جاتا ہے۔

بھارتی اداکار نے اپنے ایک انٹرویو میں انکشاف کیا تھا کہ میرے پاس سب سے مہنگی اور سب سے خاص چیز ’منّت ہاؤس‘ ہے۔

منت کا پرانا نام کیا ہے؟

بہت سے لوگ اس بات سے ناواقف ہوں گے کہ ’منّت ہاؤس‘ کا پرانا نام ’ولا ویانا‘ ہے اور شاہ رخ خان 1997ء میں جب فلم ’یس باس‘ کی شوٹنگ کر رہے تھے تب سے ہی وہ اس پر نظریں جمائے ہوئے تھے۔ 

برسوں کے انتظار کے بعد جب انہوں نے2001ء میں بائی خورشید بھانو سنجنا ٹرسٹ سے یہ گھر خریدا تو ان کی اہلیہ گوری خان نے اس کا نام ’جنّت‘ رکھا تھا لیکن جب ان کی زندگیوں میں کامیابی آنے لگی تو 2005ء شاہ رخ خان نے اپنے گھر کا نام ’منّت‘ رکھ دیا۔

انٹرٹینمنٹ سے مزید